راولپنڈی،جھنگ، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی اور جھنگ اورپشاور میں ٹریفک حادثات نے 9 افراد کی جان لے لی، متعدد افراد زخمی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریلر بریک فیل ہونے کے بعد گاڑیوں پر چڑھ گیا، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹرالر کے نیچے دبی 5 گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، زخمی افراد کو گاڑیاں کاٹ کر نکالا جارہا ہے۔جبکہ جھنگ میں احمد پور سیال کے علاقے میں ٹرک اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا، واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ادھراسلام آبادسے پشاورجانے والی بس کوحادثہ پیش آگیاجس میں دوافراد دم توڑگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے