ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مودی کو جنگ کا بخار چڑھ گیا، بھاری ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع ،برطانوی نشریاتی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر ( این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کئی مقامات پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیے ہیں ۔ بوفرز توپوں اور 105 درمیانی رینج کی دوسری توپوں کواوڑی کے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیا جا رہا ہے ۔بی بی سی کے مطابق جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی کیمپ پرچند روز قبل ہو نے والے حملے کے بعد بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں اضافے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بھاری اور درمیانے توپے خانے کی نقل و حرکت کی بھارت کے اعلیٰ دفاعی اہلکاروں نے تصدیق کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بوفرز توپوں اور 105 درمیانی رینج کی دوسری توپوں کواوڑی کے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیا جا رہا ہے۔ سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیاروں کی تنصیب ہو رہی ہے۔ ان مقامات سے آزاد کشمیر میں پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔تاہم بھارتی فوج کے مطابق یہ موسم سرما شروع ہونے اور برف پڑنے سے پہلے اس کی ہر سال کی معمول کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ لیکن اس بار کی تیاری میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول لائن پر بوفرز توپوں، اور دیگر طرح کا جنگی ساز و سامان سرحد پر تعینات کیا جا رہا ہے۔فوج کے اعلی اہلکاروں نے بتایا کہ خفیہ بیورو سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر فوج نے یہ تیاری کر رہی ہے۔اس حوالے سے فوج کو اطلاع ملی ہے کہ شدت پسند سرحد پار سے دراندازی کی تیاری میں ہیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے کہا ہے کہ سرحد پر کسی بھی جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج یہ تیاری کر رہی ہے۔تاہم فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ جنگ کی تیاری کر ر ہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اوڑی پر شدت پسند حملے کے پیش نظر مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے تیاری میں تیزی آئی ہے۔بی بی سی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات دیر گئے شمالی علاقے کے مختلف حصوں میں اگلے مورچوں پر تعینات مسلح افواج کے دستوں کو متحرک اور ضروری جنگی مواد پہنچانا شروع کر دیا گیا تھا۔بی بی سی کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے متنازع علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ ہی بھارت اور پاکستان کی حقیقی سرحد پر دو جگہوں پر فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…