لاہور(مانیٹرنگ ڈیسکڈیسک)انسانی جسم میں ہڈیوں کی نشوونما اور مضبوطی میں وٹامن ڈی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ طبی سائنس کے مطابق ایک صحت مند انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار فی لیٹر پچاس نینو مول ہوتی ہے۔اگر یہ مقدار تیس نینو مول سے کم ہونے لگے تو ہماری ہڈیاں کم زور ہوسکتی ہیں اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ غذا کے علاوہ سورج بھی اس کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے۔
ہڈیوں کی نشوونما اور مضبوطی میں کیلشیم اور دیگر اجزا وٹامن ڈی کے ساتھ مل کر ہی قدرتی طور پر اپنا کام بہتر انداز سے انجام دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کیلشیم اور وٹامن ڈی میں خاص تعلق ہے۔ ان کا مرکب خصوصاً ہڈیوں میں نئے خلیے بننے کے عمل میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی کے قدرتی عمل ہی سے ہماری ہڈیاں، ان کے جوڑ اور پٹھے اپنے افعال بہتر طریقے سے انجام دے پاتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی بدولت جسم کا مدافعتی اور ہڈیوں کا نظام مضبوط رہتا ہے۔ تاہم غیرمتوازن خوراک ہمارے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا باعث بن رہی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی ضرورت معمول کی غذاؤں سے پوری نہیں ہوسکتی اور اس کے لیے انسان کو سورج کی روشنی میں بھی وقت گزارنا چاہیے۔ دھوپ میں ہمارا جسم تیزی سے وٹامن ڈی تیار کرتا ہے۔محققین کے مطابق وٹامن ڈی بنیادی طور پر جلد میں بنتا ہے، مگر اس کا تقریباً نوے فی صد براہ راست دھوپ پڑنے سے بنتا ہے۔ تاہم دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت دن کا بڑا حصّہ اپنے گھروں، دفاتر یا دوسری مختلف عمارتوں کے اندر گزارتی ہے اور یوں وہ دھوپ سے محروم رہ جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق وٹامن ڈی کے کیپسولز استعمال کریں جو جسم کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔
برطانوی طبی محققین کا کہنا ہے کہ ایک سال کی عمر کے بعد ہر انسان کو ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے یومیہ دس مائیکروگرام وٹامن ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔ ماہرِ غذائیت ڈاکٹر لوئیس لیوی کے مطابق متوازن غذا اور تھوڑی بہت دھوپ وٹامن ڈی کی کمی سے بچا سکتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس کمی سے بچوں میں ہڈیوں کے مسائل اور سوکھے کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ماہرینِ غذائیت کے مطابق مچھلی، انڈے، بڑا گوشت، جگر اور اناج وغیرہ میں وٹامن ڈی موجود ہے، لیکن یہ ہر ایک کو میسر نہیں اور دوسری طرف ہماری اکثریت غذا میں توازن کا خیال نہیں رکھ پاتی۔ اس لیے انہیں وٹامن ڈی کے کیپسولز کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ کیلشیم اور وٹامن ڈی کے حصول پر توجہ دینا چاہیے، کیوں کہ معمولی ضرب یا گرنے سے ہڈیاں ٹوٹ سکتی ہیں اور قدرتی طور پر وہ نقصان پورا نہیں ہوسکتا اور سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور جسم کو طاقتور بنانے کیلئے ماہرین نے ایسا شاندار نسخہ بتا دیا کہ اب ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا



















































