اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

’’کوئی آنکھ اٹھائے تو سہی‘‘ ہمارے شاہین اڑان بھرنے کو تیار ہیں ہم موٹروے کو!!!وزیر دفاع کا دبنگ بیان

datetime 22  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمد اللہ فضائیہ کے شاہین ہر وقت دفاع کے لئے تیار ہیں ہمارے موٹرویز ہمارے شاہینوں کے لئے رن ویز ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہماری پاک فضائیہ کے شاہین ہر وقت ملک کے دفاع کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔ ہماری بنائی ہوئی موٹرویز ہمارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے لئے رن ویز ہیں اور ہمارا دفاع مضبوط ہے۔دوسری جانب بھارت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن اس کے لیے بلیک میل نہیں ہوگا۔نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں برہان احمد وانی کو نوجوان رہنما کہہ کر کس طرح خود اعلان کردہ دہشت گرد کی تعریف کرسکتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے نائب وزیر خارجہ ایم جے اکبر نے وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان ہاتھ میں دہشت گردی کی بندوق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ایم جے اکبر نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن اس کے لیے بھارت بلیک میل نہیں ہوگا۔نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں برہان احمد وانی کو نوجوان رہنما کہنے پر بھی بھارت کے جونیئر وزیر خارجہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کا رہنما کس طرح ایک خود اعلان کردہ دہشت گرد کی تعریف کرسکتے ہیں۔بھارت کے نائب وزیر خارجہ نے حالات کی نزاکت اور حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
as

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…