منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی زونگ ۔۔ PTCL اور Ufone خریدنے کیلئے میدان میں کود پڑی، قیمت کیا ہوگی؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے،زونگ اور اتصالات کے اس حوالے سے تین اجلاس ہوئے ہیں،آخری اجلاس میں چینی کمپنی نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کی خریداری کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پہلی میٹنگ دبئی،دوسری چین اور تیسری میٹنگ یورپ کے ایک ملک میں ہوئی ہے۔تیسری اور آخری میٹنگ میں چینی کمپنی نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کی خریداری کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے،اس اجلاس میں دونوں کمپنیوں کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو پی ٹی سی ایل اور یوفون کے اثاثوں کی قیمت کا تعین کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی نجکاری کے وقت اتصالات نے 26فیصد حصص خریدے تھے باقی حصص کمپنی کی انتظامیہ کے نام تھے، اوراس وقت یہ کمپنی پی ٹی سی ایل کی فروخت کیلئے با اختیار ہے،اس وقت پی ٹی سی ایل ملک کی سب سے بڑی آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے،یہ صارفین کو لینڈ لائن،وائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ،براڈ بینڈ اینڈ ملٹی میڈیا سروسزاوردیگر خدمات فراہم کرتی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ اتصلات نے پاکستانی حکومت کو 800ملین ڈالرز ابھی تک ادا کرنے ہیں،دوسری طرف پی ٹی سی ایل کی فروخت کی بھی بات چیت کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…