کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظورحسین وسان نے کراچی چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دس دن میں تبدیلی نہ آئی تو پھر کوئی تبدیلی نہیں آئیگی سیاسی پیشنگوئی 20 دن کی تھی جس میں سے دس دن گذر گئے باقی دس دن کے اندر تبدیلی نہ آئی تو پھر کوئی تبدیلی نہی آئیگی، دسمبر میں کراچی میں بھی بڑی تندیلی آئیگی۔ انہوں نے کہا کے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ توکیا کئی لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائینگے پر نام نہیں بتاؤنگا متحدہ کے بھی بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے۔ منظورحسین وسان نے کہا کے 2012 سے پہلے 18 ٹاؤن کمیٹیاں تھی جو ضلع وائیز تبدیل کی گئی ہیں تاکہ کراچی کی عوم کو سہولتیں مل سکیں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے گئے ہیں مزید بہتری لائینگے کراچی کی روشنیاں واپس آگئی ہیں اور عوام کے دلوں سے خوف ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کے صوبے میں 20 ہزار پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے لئے کسی قسم کی سفارش نہیں کی گئی سب میرٹ پر ہوں گی صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ بھی میرٹ پر ہوں گی، وزیراعلی سندھ نوجوان ہیں اب کہیں پہنچنے کے ساتھ ساتھ ہر کام وقت پر کرنا ہوگا۔ منظور حسین وسان نے کہا کے صوبہ سندھ وفاق کو 4 سو بلین روپے گیس کی مد میں کما کر دے رہا ہے پر ہمیں صرف 12 فیصد ٹیکس اس مد میں دیا جارہاہے، 18 ویں ترمیم میں کہا گیا تھا کے صوبہ سندھ اپنے وسائل خود استعمال کریگا پر ایسے نہیں ہورہا جو کے سندھ کے ساتھ ناانصافی ہے اگر اب وفاق نے سندھ کو اپنے حق نھی دئیے تو چھین کر لینگے۔ انہوں نے کہا کے کراچی میں جہاں پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے وہاں صنعتکاری اور بزنس صحیح چل رہا ہے، یہاں بچوں کو اسکولوں میں داخلہ مشکل سے اور ڈرائیونگ لائیسنز جلد مل جاتا ہے ہماری اپنی بھی کمزوریاں ہیں پر اب ہمیں مستقبل کو دیکھنا ہے میری رائے ہے کے اب صنعتکار بھی اسمبلیوں میں آئیں اور اپنے کیس خود لڑیں عورتوں کی مخصوس نشستون کی طرح صنعتکاروں کے لئے بھی مخصوس نشستیں ہونی چاہیے صنعتکاروں کے مسائل حل کیے جائینگے سندھ حکومت صنعتکاروں کے ساتھ ہے،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے کراچی آبادی میں آبادی زیادہ ہے اسٹریٹ کرائم بیرون ممالک میں بھی ہوتی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی بڑی تعداد کس پارٹی میں شامل ہونے جارہی ہے؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان
-
شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
-
کاشان میں ایک دن
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 500 ڈالرکی کمی
-
تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
مسلسل دو روز ہوشربا اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
خطرے کی گھنٹی بج گئی الرٹ جاری
-
سونے کی قیمت میں تاریخی گراوٹ، 2 دن میں حیران کن کمی
-
جویریہ عباسی کا شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
-
پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
-
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیگ ہوگیا
-
بڑا اعلان،اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے،فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
بھارت میں حاملہ خاتون کمانڈو کا بیدردی سے قتل؛ ہولناک جرم کی دردناک کہانی















































