پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مرتضیٰ بھٹو قتل، بینظیر حکومت کے خاتمےاو رنواز شریف بننے کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ سینئر صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو بے نظیر کی حکومت گرنے سے کئی ماہ قبل ہی پتہ تھا کہ وہ وزیر اعظم بننے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ اگست 1996 میں جب بے نظیر وزیر اعظم تھیں اور فاروق لغاری صدر تھے اور نواز شریف صاحب اپوزیشن لیڈر تھے، جب مجھے(حامد میر،)عامر متین، محمد مالک اور نصرت جاوید یعنی پانچ لوگوں کو چوہدری نثار نے پی سی بھوربن مری میں دعوت پر بلایا کہ نواز شریف صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں جہاں نواز شریف  صاحب نے ملاقات  میں انہیں کہا کہ میں کچھ روز تک پاور میں آرہا ہوں اور آپ پانچ صحافیوں سے میری درخواست ہے کہ میری حکومت کے پہلے 90 دنوں میں میرے خلاف بالکل نہیں بولنا ،حامد میر کا کہنا تھا کہ اس بات پر ہم بہت حیران ہوئے کہ ایسے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے تھے کہ جن کی وجہ سے بے نظیر کی حکومت جاتی نظرآتی، مگر نواز شریف صاحب پر اعتماد تھے ۔حامد میر نے مزید کہا کہ سوال کرنے پر چوہدری نثار نے معنی خیز انداز میں ہنستے ہوئے کہا کہ دیکھیں گے ،کچھ ہوجائے گا۔

جس کے کچھ ہی روز بعد بینظیر کے بھائی مرتضٰی بھٹو کو کراچی میں قتل کر دیا گیا اور حکومت بینظیر کےکنٹرول سے باہر ہو گئی اور چند ہی ماہ میں نواز شریف صاحب وزیر اعظم بن گئے ۔ اس کے بعد حامد میر نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کو چاہے جس نے بھی قتل کیا مگر اس کے قتل سے ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت کو بھی قتل کیا گیا جسے آپ سیاسی ٹارگٹ کلنگ کہہ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…