منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا رائیونڈ مارچ ،چوہدری نثاراور شہبازشریف کی ملاقات،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ کی طرف مارچ کی تاریخ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے حکومتی پالیسی پر غور کے لئے مشاورتی عمل شروع کر دیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں نے لاہور میں تفصیلی ملاقات کی جس میں نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خصوصاً تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے متعلق حکومتی پالیسی کے معاملات زیر غور آئے ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی ملاقات کی اور اس دوران بھی رائے مارچ کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنا سیاست کرنے والوں کا ایک بار پھر دھڑن تختہ کر دیا ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ ان کی بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور انتشار کی سیاست کون؟ انہوں نے کہا کہ خدمت، دیانت اور شفافیت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیچہ وطنی میں مخالفین کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…