ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ ،بڑل قدم اُٹھالیاگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیوایم قائد کے خلاف سندھ اسمبلی میں 2 الگ الگ قراردادیں جمع کرادی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی خیرالنسا مغل کی جانب سے ایم کیو ایم قائد کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ بانی ایم کیوایم نے 22 اگست کو نا صرف پاکستان کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کیے تھے بلکہ پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔ قرارداد میں ایم کیو ایم قائد کے خلاف حکومت سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ نہ صرف ایم کیوایم قائد بلکہ ان کے حامیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قراداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ قراداد میں یہ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔اس کے علاوہ فنکشنل لیگ کی جانب سے نند کمارگوکلانی اورنصرت سحرعباسی بھی ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…