پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

رائے ونڈ مارچ، پی ٹی آئی حکمت عملی تبدیل اندرونی اختلافات کی خبریں

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٖیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کے سلسلے میں حکمت عملی میں تبدیلی کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اب 24 ستمبر سے ضلعی سطح پر مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تفصیلات  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق 24 ستمبرسے ملک بھر میں ضلعی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے بعد 30 ستمبر کو اڈہ چوک رائیونڈ کی جانب مارچ اور جلسے کی تجویز ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان نے ذیلی ونگز کے سربراہان اور ضلعی صدرو کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے جبکہ جہانگیر ترین کو بھی لندن سے بلا لیا گیا ہے ۔عمران خان اس سلسلے میں تاریخ اور حکمت عملی کا باقاعدہ اعلان اتورا کو ورکر کنونشن میں کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور مارچ کو روکنے کے لئے کئے جانے وانےا قدامات اور مذاحمت کے پیش نظر پی ٹی آئی نے بھی ٹیمیں تشکیل دے کر حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ جبکہ حکومتی وزرا ء کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات جاری کرنے کے جواب میں ان وزراء کے خلاف مقدمات درج کروانے کافیصلہ بھی کر لیا گیا ہے جس سلسلے میں عابد شیر علی وفاقی وزیر پانی و بجلی کے خلاف درخواست سی سی پی او فیصل آباد کو جمع کروا دی گئی ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے لیبر اور خواتین ونگ کو ختم کر کےضلعی قیادت کے تحت چلائے جانے کے فیصلے کے متعلق پارٹی میں اختلافات کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں جس کے مطابق پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔ جبکہ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے اختلافات کی باتیں کرنے والے پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے بارے میں کچھ نہیں جانتے یہاں تمام عہدیداران کو اظہار خیال کی مکمل آزادی ہے جبکہ فیصلہ سازی مکمل اتفاق رائے سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام فیصلے پارٹی مشاورت سے کئےجاتے ہٰیں تاہم فیصلہ ہونے کے بعد اس کو ماننا ہر ورکر پر لازمی ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…