گھوٹکی (این این آئی)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ انتظار کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا ٗفاروق ستار کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم لندن اور پاکستان واضح ہوگئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ 6 ماہ انتظار کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،فاروق ستار کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم لندن اور پاکستان واضح ہوگئی ہے ٗاپوزیشن لیڈر کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینی چاہیے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپے اور گرفتاری کا کوئی علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما معاملے پر حکومتی رویے کے بعد پارلیمنٹ میں قرارداد جمع کرادی ٗحکومت نے ٹی او آر کمیٹی کو مثبت جواب نہ دیکر راہ فراراختیار کی ٗرائیونڈ جانا عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے۔