جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

پولیس نے مفتی عبدالقوی کولانگے باغ میں نماز عید سے روک دیا، مفتی کا دھواں دار بیان جاری

datetime 12  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی کو پولیس نے لانگے باغ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا  ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنےوالے مفتی عبدالقوی نے اپنے مدرسہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باقی ملک میں نماز عید کھلے میدانوں میں ہوئی تو ہم بھی عید کی نماز لانگے باغ میں ہی ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی نے ملتان میں اپنے مدرسے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کو حکم جاری کیا ہے کہ لانگے باغ میں عید کی نماز ادا نہیں کی جائی گی کیونکہ کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی سے حکومت کی جانب سے منع کر دیا گیا ہے ۔

مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ لانگے باغ میں نماز کی ادائیگی 1936 سے کی جارہی ہے اور اگر باقی ماندہ ملک میں نماز ادائیگی کھلے میدانوں میں ادا کی گئی تو ہم بھی لانگے باغ میں ہی نماز ادا کریں گے۔ پریس کانفرنس  کے دوران ایک صحافی نے قندیل بلوچ کے حوالے سے سوال پوچھا تو جواب می مفتی صاحب نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس عید کی نماز کے حوالے سے بلائی گئی ہے قندیل بلوچ کے لئے نہیں ۔

واضح رہے کہ ملتان میں نماز عید کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی عائد کی دی گئی ہے جس کی وجہ سیکیورٹی وجوہات بیان کی جا رہی ہیں جب کہ مفتی عبدالقوی نے اس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…