پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بدلتے ہوئے حالات،پاک فضائیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے عید الاضحی کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سطح پرجنگی مشقوں کا فیصلہ کیاہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے ذرائع کے مطابق ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا ٗ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…