جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں دوبڑوں میں صلح ہوگئی ،اپوزیشن کی سخت نتقید ،تحقیقات کےلئے بڑامطالبہ سامنے آگیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید اور ایم ڈی خیبر بینک کے درمیان صلح ہوگئی جس کے بعد بینک آف خیبر کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ سے معذرت کے حوالے سے اخبارات میں وضاحتی بیان بھی شائع کیا گیا۔بینک آف خیبر نے رواں سال کے 16 اپریل کو اخبارات میں اشتہار کے ذریعے وزیرخزانہ مظفر سید پربینک کے معاملات میں مداخلت ،غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایاتھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خبیرپختونخوا کے وزیرخزانہ اور ایم ڈی خیبر بینک کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت، جماعت اسلامی نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایم ڈی خیبر بینک کو نہ ہٹا یا گیا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔اس معاملے میں صلح کرانے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری نے اہم کردار ادا کیا ۔جبکہ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں جن میں مسلم لیگ(ن) ،جے یوآئی (ف ) اوراے این پی شامل ہیں نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ کہ ادارے کے سربراہ کا اپنے ہی وزیر کے خلاف اخبار میں اشتہار دینا اور پھر معذرت کرکے دوبارہ اشتہار میں اسی وزیر کی دیانت داری اور سیاسی بصریت کے گن گا نا سمجھ سے بالاتر ہے۔اپوزیشن نے معاملے کےلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا۔کچھ ماہ پہلے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید جن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور انہوں نے بینک آف کے خیبر کے الزامات کے جواب پر کہا تھا کہ اندورنی کرپشن کو چھپانے کے لیے ڈرامہ رچایا جارہاہے اشتہار کی مد میں سرکاری پیسہ خرچ کیا گیا جس کی انکوائری کی جائے گی۔جس کاوزیراعلی پرویزخٹک نے نوٹس لے لیاتھا۔اب وزیراعلی نے کہاہے کہ وزیرخزانہ ایک ایماندارانسان ہیں اوران پرمکمل ا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…