جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی حکومت بارے صوبائی وزیر نے اہم پیش گوئی کر دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/فیصل آباد (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے نہیں جائیگی ‘عمران خان ‘طاہر القادری اور شیخ رشید سڑکوں پر خوار ہوتے رہیں گے ‘رائے ونڈمار چ سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں مگرکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ‘پنجاب میں جہاں ضرورت ہوگی وہاں رینجرز اور دیگر ادارے دہشت گردوں کیخلاف آپر یشن کر یں گے ۔
اتوار کے روز گفتگو صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ (ن) لیگ چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اس لیے نہ صرف حکومت بلکہ وزیر اعظم نوازشر یف بھی اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے اور عوام آئندہ انتخابات میں بھی (ن) لیگ کی قیادت کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں ہی کا میاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ‘طاہر القادری اور شیخ رشید تین سالوں سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں مگر انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملا اور آئندہ بھی یہ ناکا م ہی ہوں گے اور عوام (ن) لیگ کے ساتھ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…