اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادراکی طرف سے قومی شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم جاری ہے اورجعلی شناختی کارڈزرکھنےوالوں کی نشاندہی کرنےپرانعامات بھی دئیے جارہےہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جعلی شناختی کارڈزکی نشاندہی کرنیوالےافرادکے اعزازمیں تقریب کا انعقادکیاگیا۔ان کی حوصلہ افزائی کےلیے ان میں چیک کئےگئے۔چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین نے 14 افراد میں انعامی چیک تقسیم کیے۔انعام حاصل کرنے والوں میں دس ہزار سے 80 ہزار تک کے چیک تقسیم کئے گئے۔چئیرمین نادراکےمطابق اطلاع دہندگان کےنام اورشناخت کو صیغئہ رازمیں رکھا جائے گا۔ وزارت داخلہ کیجانب سےاطلاع دہندگان میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیےگئے۔اس کے علاوہ جعلی شناختی کارڈبنانے والےنادراملازمین کیخلاف ملک گیرکریک ڈاؤن جاری ہے۔وزارت داخلہ کےمطابق 18ملازمین کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ 8اہلکارگرفتارکئےگئےہیں۔10نادراملازمین کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہےہیں۔ان ملازمین کی نشاندہی شناختی کارڈزتصدیقی مہم کےذریعےہوئی تھی۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہےکہ نادراکوپاکستان کی شہریت بیچنےوالوں سےپاک کرینگے۔ عیدکےبعدکارروائی کادوسرامرحلہ شروع ہوگا۔چیرمین نادراکاکہناتھاکہ جعلی شناختی کارڈکی نشاندہی کرناقومی فریضہ ہے اورانعام لیناایک کارکردگی کی علامت ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جعلی شناختی کارڈزوالوں کی نشاندہی کریں اورانعام پائیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں