اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل(ر) ایاز احمد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کے دن پاک شاہینوں نے بھارت کے 22 لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا رخ نہیں کیا تھا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا6 ستمبر کی صبح بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان پر حملہ پاک فضائیہ کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور اس وقت کے پائلٹ تمغہ جرات سجاد حیدر نے پٹھان کوٹ پر بمباری کر کے بھارت کے 13 لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے اور اسی دن معروف پائلٹ ایم ایم عالم نے سرگودھا پر حملے کے لئے آنے والے 5 بھارتی لڑاکا طیارے ایک منٹ کے اندر تباہ کردئیے اور مجموعی طور پر انھوں نے 9 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کا رخ نہیں کیا۔ ائیر ماشل (ر) ایاز احمد خان نے کہا کہ اس وقت وہ لاہور کے علاقے میں نان فائٹر بیس کے کمانڈر تھے اور انھوں نے اس وقت کے چیف ائیر ماشل نور خان سے درخواست کی کہ انہیں بھی بھارت پر بمباری کی اجازت دی جائے تاہم دو دن بعد یہ اجازت مل گئی اور انھوں نے بھی بھارت کی سر زمین پر بمباری کر کے ان کے کئی طیارے تباہ کیے اور غازی کی حیثیت سے وطن واپس لوٹے۔انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے جذبے سے آج بھی سرشار ہے اور ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔۔ #/s#
بھارتی فضائیہ کے 13 طیارے تباہ کرنے والا ایم ایم عالم کے علاوہ پاکستان کا ایک سپوت جسکے حملوں کے بعد بھارت ایسا بھاگا کہ ۔۔۔۔! خون کو گرما دینے والی رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات



















































