اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل(ر) ایاز احمد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کے دن پاک شاہینوں نے بھارت کے 22 لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا رخ نہیں کیا تھا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا6 ستمبر کی صبح بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان پر حملہ پاک فضائیہ کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور اس وقت کے پائلٹ تمغہ جرات سجاد حیدر نے پٹھان کوٹ پر بمباری کر کے بھارت کے 13 لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے اور اسی دن معروف پائلٹ ایم ایم عالم نے سرگودھا پر حملے کے لئے آنے والے 5 بھارتی لڑاکا طیارے ایک منٹ کے اندر تباہ کردئیے اور مجموعی طور پر انھوں نے 9 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کا رخ نہیں کیا۔
ائیر ماشل (ر) ایاز احمد خان نے کہا کہ اس وقت وہ لاہور کے علاقے میں نان فائٹر بیس کے کمانڈر تھے اور انھوں نے اس وقت کے چیف ائیر ماشل نور خان سے درخواست کی کہ انہیں بھی بھارت پر بمباری کی اجازت دی جائے تاہم دو دن بعد یہ اجازت مل گئی اور انھوں نے بھی بھارت کی سر زمین پر بمباری کر کے ان کے کئی طیارے تباہ کیے اور غازی کی حیثیت سے وطن واپس لوٹے۔انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے جذبے سے آج بھی سرشار ہے اور ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بھارت کے 22 جنگی طیارے تہس نہس کئے!! اب ہندوستا ن نے پاکستان کا رخ کیا تو۔۔ پاک فضائیہ کے دبنگ سپوت کا منہ توڑ جواب
7
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں