پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

12سالہ کشمیری بچے کا بھارتی فوج سے معصومانہ سوال ۔۔! بھارتی افسر لاجواب ہو گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں ترہگام کے مضافاتی دیہات ہرے میں اس وقت بھارتی فوجی افسر کو شدید حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بارہ سالہ بچے نے اس سے سوال کیاکہ آپ کشمیر چھوڑ کر کب جائیں گے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز 9سال سے 15سال کے بچوں نے کرالپورہ کپواڑہ سڑک پر دھرنا دیا اور اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق اسی دوران کرالپورہ سے ایک فوجی قافلہ کپواڑہ کی طرف جا رہا تھا اور جب یہ ہر ئی کے مقام پر پہنچا تو وہاں بچوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو بند کردیا۔ چنانچہ فوجی گاڑیوں کا قافلہ وہیں رک گیا اور ایک فوجی افسر گاڑی سے نیچے اْترا۔ فوجی افسر نے دھرنے پر بیٹھے بچوں کو سڑک فوری طورپر کھولنے کیلئے کہا اورکئی سوالات پوچھے ۔تاہم فوجی افسر کو اس وقت شدید حیران ہونا پڑا جب ایک بارہ سالہ لڑکے نے ان سے سوال کیاکہ آپ کب کشمیر چھوڑ کر جارہے ہیں ، جس پر افسر حیران ہو کر رہ گیا اور چپ چاپ وہاں سے چلا گیا ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…