کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب منصور شیخ نے جیل سے رہا ہوتے ہی اپنے ملازمین کے لئے بڑا اعلان کر تے ہوئے ان کی 15 ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے ساتھ ساتھ بونس دینے کا اعلان بھی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ سکینڈل کا شکار ہونے کے بعد تقریباً 15 ماہ تک جیل میں رہنے والے شعیب شیخ نے جیل سے رہا ہوتے ہی بول کا پہلا اجلاس کراچی میں طلب کیا جس میں چیف ایگزیکٹو ایگزیکٹ شعیب شیخ نے اپنے ادارے کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ان کے تمام بقایا جات فوری طور پر ادا کیے جانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جیل میں رہنے والے ایگزیکٹ ملازمین کو گھر بھی دیا جائے گا۔ جبکہ مشکل حالات میں ادارے کا ساتھ نہ چھوڑنے والےتمام ملازمین کو 15 ماہ کی تنخواہوں کے علاوہ بونس دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کو رواں ہفتے کے دوران کھول دیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا کو بتائیں کے نمبر ون آئی ٹی کمپنی کیا ہوتی ہے ۔
ادارہ چھوڑکر جانے والوں کے متعلق بول کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ان کے متعلق مختلف پالیسیاں بنائی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ مخالف کان کھول کر سن لیں کہ ہمارے پاس عقل ہے اور ہم اس کا استعمال کرنا بھی خوب جانتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل کے لئے لائسنس بھی جلد ہی حاصل کر لیا جائے گا۔
ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ نے رہا ہوتے ہی ملازمین پر نوٹوں کی بارش کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
تہران میں کیا دیکھا
-
انڈونیشیا میں مسافر طیارہ اڑان بھرنےکے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا















































