منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ چیز جمع کرائیں بدلے میں مفت پیزا کھائیں ؟ حکومت نے بڑی پیشکش کردی

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پیزا فروخت کرنے والی کمپنی ڈی اینڈ سی نے جرائم کی کمی کیلئے اسلحہ جمع کرانے پر مفت پیز ا فراہم کرنے کی پیشکش کر دی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ان کے پاس پستول اور دوسری ہینڈ گن جمع کرائے گا تو اسے غیرمعمولی طور پر تیار کردہ ایک بڑا پیزا مفت میں دیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں ایک عام سے پستول کی قیمت سیکڑوں ڈالر جب کہ پیزا چند ڈالر کا آتا ہے، اس لئے اسلحے کے بدلے پیزا کی پیشکش بظاہر مضحکہ خیز لگتی ہے لیکن پیزا کمپنی کے مالکان کا کہنا ہے کہ کئی گاہکوں نے اسلحہ جمع کراکر اس کے بدلے بخوشی پیزا لیا ہے اور اس اسلحے کو پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔ اب تک پستول کے بدلے پیزا کی آفر کو پولیس کی جانب سے باقاعدہ اجازت نہیں دی گئی ہے لیکن اس سے قبل ہی لوگ پستول جمع کراکر پیزا حاصل کررہے ہیں۔
ایک پیزا برانچ کے مالک ڈونلڈ ڈینسی نے بتایا کہ اسلحے کی وجہ سے کئی علاقے میدانِ جنگ بنے ہوئے ہیں۔ ان جرائم میں زیادہ تر جذباتی اور کم عمر نوجوان ملوث ہوتے ہیں اور گن کے بدلے پیزا ان کی جان بچانے کی ایک تدبیر ہے۔ ان کے پاس 14 سے 18 برس کے لڑکے بھی اسلحے کے بدلے پیزا لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ انڈیانا پولس امریکا کے 10خطرناک ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں 2015 میں قتل کی شرح سب سے بلند تھی یعنی اوسطاً ایک لاکھ شہریوں میں سے 16 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…