جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

حکومت یہ کام کرکے تحریک انصاف کیساتھ کیا کرنا چاہتی تھی؟ سینئر سیاستدان کا بڑا انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی ریلی کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کرنے کا مقصد محض احتساب تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش تھی، حکومت یہ کام کرکے تحریک انصاف کو ناکام بنانا چاہتی تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ کسی طرح سے تحریک انصاف کے مارچ میں کم سے کم لوگ شرکت کریں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر روڈ بند کیے، لیکن اس کے باوجود بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اتنی رکاوٹوں کے بعد بھی عوام کا باہر آنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ لوگ اب حکومت پر اعتبار نہیں کرتے۔مسلم لیگ (ن) کی جو پنجاب میں ساکھ تھی اْسے خود انھوں نے ختم کردیا۔پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ جتنا حکومت اس معاملے میں پیچھے جائے گی یہ چیز آگے آئے گی، کیونکہ ہم اس کو چھوڑ نہیں سکتے۔انھوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات تک تحریکِ انصاف پاناما جیسے بڑے مسئلے کو زندہ رکھے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایف بی آر نے پاناما لیکس میں سامنے آنے والے افراد کو آمدنی کی تفصیلات جمع کروانے کے نوٹس جاری کیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…