جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان نے پاکستان سے معافی مانگ لی, بڑا اعلان کر دیا گیا ‎

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دو ٹوک موقف کے آگے افغانستان نے گھٹنے ٹیک دیئے اور باقاعدہ معافی مانگ لی جس کے بعد آج (جمعرات )سے باب دوستی کھول دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی پانچویں فلیگ میٹنگ میں افغان حکام کی جانب سے 18 اگست کو پیش آنے والے واقعے پر باقاعدہ طور پر تحریری معافی مانگی گئی۔ افغان وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز نے کہا کہ18 اگست کا واقعہ نا قابل برداشت ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
فلیگ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے باقاعدہ معافی مانگنے کے بعد آج سے باب دوستی کھول دیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی فورسز کے اجلاس میں ہر ماہ فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر پر ہاٹ لائن قائم کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آسکے۔واضح رہے کہ 18 اگست کو افغانوں کی جانب سے اپنی حدود میں انڈیا کے حق میں پاکستان مخالف مظاہرہ کیا گیا تھا جبکہ افغان فورسز نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ افغانوں کے احتجاج کے دوران باب دوستی پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے باب دوستی بند کردیا تھا۔ افسوسناک واقعہ پیش آنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے حکم دیا تھا کہ جب تک افغانستان باقاعدہ طور پر معافی نہیں مانگ لیتا باب دوستی نہ کھولا جائے۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…