جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

راجر فیڈرر اور جوکووچ دبئی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک ) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب میکسیکو اوپن ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن گریگور دمیتروو کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ دبئی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کا سامنا ، قازق حریف اینڈرے گلوبیو سے ہوا۔ سربین سٹار جوکووچ نے گلوبیو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ، سنگلز کے ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن سوئس سٹار روجر فیڈرر نے سپینش حریف فرنانڈو ورڈیسکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ فیڈرر نے چھ چار اور چھ تین سے کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئیٹ سے ہو گا۔ دوسری جانب میکسیکو میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن گریگور دمیتروو کو ان سیڈڈ کھلاڑی ریان ہیریسن سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 22 سالہ امریکن ہیریسن نے تھرڈ سیڈڈ بلغاریہ کے دمیتروو کو کانٹے کے مقابلے میں آو¿ٹ کلاس کیا۔ ہیریسن کی فتح کا سکور سات پانچ ، چار چھ اور چھ صفر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…