منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

نواز شریف ہر کیس سے بچ سکتا ہے مگر ان دو سے نہیں،شیخ رشید نے پیش گوئی کردی

datetime 28  اگست‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف ہر کیس سے بچ سکتا ہے مگر سانحہ ماڈل تاؤن کے قتل عام اور پانامہ لیکس سے نہیں بچ سکتا اب حکمرانوں کو ظلم اور کرپشن کا حساب دینا ہو گا ،وقت قریب ہے حکمران سانحہ ماڈل تاؤن کے قتل عام میں پھانسی کے پھندے پر چڑھیں گے۔پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنا چاہتا ہوں اگر اس وقت ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور عمران خان اکٹھے ہو جائیں تو ایک دن میں ہی گو نواز گو ہو جائے گا۔ان دونوں لیڈروں کو ایک ہونا پڑے گا ۔وہ اتوارکو پاکستان عوامی تحریک پاکستان کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف اتوار کو کراچی میں مزار قائد سے تبت سینٹر تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ریلی میں سیاسی،سماجی،مذہبی،انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی سے پاکستان عوسامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری ، پی اے ٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، کراچی کی صدر سید علی اوسط، جنرل سیکرٹری راؤ کامران ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ شیخ رشید نے کہاکہ شہدائے ماڈل تاؤن کا خون رنگ لائے گا آئندہ کوئی ظالم ظلم نہیں کرے گا۔مولانا فضل الرحمان کی نظر اسلام پر نہیں اسلام آباد پر ہے ۔نواز شریف کو پاکستان سے کوئی سروکار نہیں نواز شریف نے پورا پاکستان نہیں دیکھا مگر اپنے بزنس کیلئے پوری دنیا گھوم چکا ہے ۔انھوں نے کہا قوم کو اپنی اور اپنی نسلوں کی بقاء کیلئے نکلنا ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمرانوں کے خلاف احتجاج کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،حکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے ،آئندہ آنے والا مہینہ سیایس طور پر بھاری ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میں یقین سے کہتا ہو ں کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائی تو جلد شریف برادران اقتدار سے رخصت ہوجائیں گے ،عوام کو اب گھروں سے نکلنا ہوگا ،ہم نے احتجا ج کی بنیاد رکھ دی ہے جو احتجاجی تحریک نواز شریف کے رخصت ہونے تک جاری رہے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…