بولان(نیوز ڈیسک ) بولان کے علاقے بختیار آباد میں کوئٹہ آنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بخیار آباد کے قریب باغ روڈ پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔اس دوران پائپ لائن میں آگ بھی بھڑک گئی ہے اور متاثرہ لائن سے کوئٹہ شہر کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی ۔ گیس پریشنر میں کمی کے باعث شدید سرد موسم میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔سوئی گیس حکام کے مطابق گیس کمپنی کی ٹیمیں علاقے میں روانہ ہو گئیں ۔