کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو آج (جمعہ) سہ پہر طلب کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی کے رہنما کو پلاٹوں کی غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے ثبوتوں کے ساتھ طلب کیا ہے۔ پلاٹوں کے میگا اسکینڈل میں انکوائری میں تعاون کے لئے پی ٹی آئی رہنما کو طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے بااثر حکومتی شخصیات کی جانب سے کراچی میں بیش قیمت رفاحی پلاٹوں کو ڈمی این جی اوز کے ذریعے ہتھیانے کا دعویٰ کیا تھا۔ فیصل واوڈا آج (جمعہ) سہ پہر تین بجے نیب تحقیقاتی افسر سے ملیں گے۔ اس ضمن میں نیب نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں رفاعی پلاٹس جعل سازی سازی کے ذریعے ڈمی این جی اوز کے ذریعے حاصل کئے گئے۔نیب نوٹس کے مطابق پلاٹس حاصل کرنے کا مقصد پیسے کمانا تھا۔ ناجائز پیسہ دہشت گردی کی معاونت اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا۔