اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنگی جہاز(ٹینکر)لانچ کر دیا گیا, بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں تیار ہونے والا سب سے بڑا وارشپ لانچ کردیاگیا۔وارشپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری کوپاکستان کی دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کی جانب ایک اہم اور بڑاقدم قراردیاجارہاہے۔پاک بحریہ کا وارشپ “فلیٹ ٹینکر” ترکی کے اشتراک سے تیار کیاگیا۔سال 2013 ء میں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی،ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پراس ٹینکر کو مقررہ وقت سے2 ماہ قبل تیار کرلیا،دہرے ہل
پر مشتمل یہ ٹینکربین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔
یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگی طیارے اس بیڑے سے اڑائے جاسکتے ہیں اور طیاروں کی فیولنگ بھی بیڑے سے کی جاسکتی ہے۔ صرف یہی نہیں وارشپ 3ماہ تک سمندر میں آزادانہ نقل وحمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،17 ہزار ٹن وزنی جنگی بیڑے کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کراچی میں ہوئی جس کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستانی اور ترک انجیئنرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی دونوں ملک دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے وار شپ فلیٹ ٹینکر کو یوم آزادی پر ترکی کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا،افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،گورنر سندھ عشرت العباد، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور ترکی قومی دفاع کے وزیرفکری آئزک بھی تقریب میں شریک تھے ،وزیراعظم نے وارشپ فلیٹ اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کے لیے دعا کی اور شپ یارڈ ملازمین کے لیے 100ملین بونس کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ پاک بحریہ کے اس بڑے وار شپ فلیٹ ٹینکر سے بھارتی کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور بھارت پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اس سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…