پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

22اپوزیشن جماعتیں تیار لیکن عمران خان ،پاک بھارت جنگ کا خطرہ،آئندہ 25دن،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا انٹرویو،حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر میں پاکستان کی بھار ت کیساتھ محددودجنگ ہوسکتی ہے ‘25دن ملک کیلئے اہم اور یہ سال حکومت کے خاتمے کاسا ل ہے ‘نوازشر یف حکومت کی خار جہ پا لیسی نہیں بھارت کو بھی ناراض نہیں کر نا چاہتے ‘نوازشر یف اور آرمی چیف کے در میان75ملاقاتیں ہو چکیں ہیں مگر فوج اور حکومت آج بھی ایک پیج پر نہیں ‘نیشنل ایکشن پر عملددر آمد میں بھی حکومت کسی صورت سنجیدہ نہیں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ریکارڈ میں ردوبدل کر نے کے ماسٹر ہیں اس لیے آئی ایم ایف سے نجات میں کوئی حقیقت نہیں ‘ پانامہ لیکس میں (ن) لیگ رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکے ہیں اور پانامہ لیکس کی ٹی اوآرز کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ کے دوران حکومت نے وزیر اعظم ہا ؤس کے ٹوائلٹ کی تزہین آرائش کیلئے لاکھوں روپے بجٹ رکھا ہے حکمرانوں کو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں نوازشر یف صرف وزیر اعظم کی کر سی بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو حال ہو چکا ہے لوگ جیلوں میں جانے کو تر جیح دیتے ہیں ایک وقت آئیگا جب لوگ جیلوں سے ضمانت نہیں کر وائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے 40/70اراکین اسمبلی ’’سیٹی ‘‘کے انتظار میں ہیں اور اگر چوہدری نثار علی خان ایک سیٹی مارے تو یہ تمام اراکین اسمبلی انکے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت22اپوزیشن جماعتیں ایک ہونے کیلئے تیار ہیں صرف عمران خان کے تحفظات ہیں کوشش کر رہاہوں وہ دور ہوجائے مگر عمران خان کنٹینرپر پیپلزپارٹی کو ساتھ نہیں لیں گے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…