پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

خورشید شاہ اور اعتزاز احسن ۔بڑا سیاسی دھماکہ،چوہدری نثار کے فیصلے نے ہلچل مچادی

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ (آج)پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر رد عمل دینگے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے خلاف دستاویزی ثبوت قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ خیال رہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ اسمبلی میں پوائنٹ اسکورنگ اور تماشا لگانا چاہتے تھے، اسمبلی میں صرف وزیر اعظم کو متاثر کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ حکومت کے بجائے میرے خلاف ہیں اور ایک ایسا ٹولہ ہے جو ہر چیز کا الزام مجھ پر ڈال دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے میری بات ناگوار گزری لیکن سیکیورٹی اداروں پر تنقید کا جواب دینا میری ذمہ داری ہے۔انہوں نے خود پر الزامات لگانے والوں کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پر مشتمل کمیشن بنالیا جائے اورصحافیوں پر مشتمل جیوری بنائی جائے جو قوم کو سچ بتائے۔ وزیر داخلہ کے بیان پر خورشید شاہ نے دو روز قبل کہا تھا کہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب قومی اسمبلی میں دینگے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج )پیر کی شام پانچے دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دینگے اکی نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثارعلی خان نے خورشید شاہ اوراعتزاز احسن کے خلاف دستاویزی ثبوت قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرداخلہ نے طے کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…