لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے ہر سطح پر اقدامات شروع کئے گئے اور اب بیس ہزار نوجوانوں کے لئے روز گار کا انتظام کیا جارہا ہے ۔بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی اب پاکستان کی معاشی ترقی پر خوش ہیں۔ ملک میں 10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے 14 منصوبے دسمبر 2018 ء تک مکمل کئے جائیں گے جس کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپایا جائے گا ۔ اس وقت پاک چین دوستی کے نغمے صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں گونج رہے ہیں اور یہ کہانی محض دوستی کی کہانی نہیں بلکہ یہ داستان دیانت، امانت اور شفافیت کی داستان ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں کی بروقت اور بلاتعطل تکمیل کیلئے چین کے مالیاتی ادارے پاک چین تعاون کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے وسائل کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی پر ایگزم بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے مسائل تیزی سے حل کئے ہیں اور یہاں ترقی کے نئے موقع سامنے آئے ہیں ۔صنعت کار ان مواقعوں سے فائد ہ اٹھائیں اور یہاں سرماریہ کاری کریں ۔مسلم لیگ ن کو ملک بھر کے عوام کا اعتماد حاصل ہے ۔وہ دن دور نہیں جب ملک میں ہر جگہ معاشی خوشحالی ہوگی ۔