اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی دارالحکومت کے اہم علاقوں میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پابندی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی جانب سے عائد کی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144نافذ کی جس کے تحت آتش بازی ،اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی جس کا اطلاق ریڈ زون،ایمبیسی روڈ ،یونیورسٹی روڈ ،تھرڈ ایونیو،فورتھ ایونیو ،مری روڈ اور جناح ایونیو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں ہو گا۔ڈپٹی کمشنراسلام آبادکا کہنا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹاجائیگا ۔