ٹورنٹو: (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے علاقے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں طوفان کے باعث تین فٹ برف پڑی اور ہر شے برف کے نیچے دب گئی۔ مارسل لینڈری نامی شخص کے مطابق وہ گھر سے باہر نکلا تو ہر طرف برف ہی برف تھی۔ اسکی گاڑی بھی برف میں دب چکی تھی اور اسے تلاش کرنے کے لئے برف ہٹانا تھی۔ مارسل نے کہا کہ اس نے برف ہٹانے کی بجائے اس میں سرنگ کھودنا شروع کر دی اور تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے بعد اپنی گاڑی تلاش کر لی۔ اسکا کہنا تھا اس نے بوریت دور کرنے کے لئے سرنگ بنائی۔ اسکے ذہن میں کسی قسم کا ریکارڈ بنانے کا خیال نہیں تھا