اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستانی نڑاد امریکی فوجی پر تنقید مہنگی پڑگئی، متضاد بیانات کے بعد ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی نڑ اد مسلمان امریکی فوجی کے خاندان پر تنقید ان کی حریف کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔بیانات کے بعد کیے گئے سروے میں ہلیری کو 46 فیصد جبکہ ٹرمپ کو 39 فیصد حمایت حاصل ہے۔پولز کے مطابق پچاس فیصد ووٹرز ہلیری کے بارے میں مثبت جبکہ چھتیس فیصد منفی رائے رکھتے ہیں۔ ادھر امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی جماعت کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اپنے ایک حالیہ خطاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار اور اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیا ہے۔
ریاست پینسلوینیا میں ایک ہائی سکول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن سے شکست کھانے والے برنی سینڈرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ نے کہا: ’انھوں (سینڈرز) نے شیطان کے ساتھ سودا کیا۔ وہ (ہلیری) شیطان ہیں۔‘رپبلکن امیدوار نے اس سے پہلے بھی سینڈرز کی ہلیری کلنٹن کی حمایت کو شیطان کے ساتھ معاہدے کے مترادف قرار دیا تھا۔ادھر امریکہ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن رہنماؤں کی جانب سے ایک مسلم فوجی کی والدہ کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے جواب میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرم کا ذہنی توازشن درست نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نژاد امریکی فوجی پر تنقیدکی تو ہیلریی کلنٹن نے جواب میں کیا کہا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں