جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں پاکستان نے تعاون نہ کیا تو امریکہ کے ساتھ کیا ہوگا؟امریکی سینیٹر نے خوفناک انتباہ کردیا،پاک فوج کو خراج تحسین

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
واشنگٹن(این این آئی)امریکاکی آرمڈ سروسز سے متعلق سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین جان مک کین نے تسلیم کیاہے کہ امریکا نے پاکستان کو بحرانی صورت حال میں نظر انداز کیااورافغانستان میں امریکی مشن پاکستان کے تعاون کے بغیر حیران کن حدسے بھی زیادہ مشکل ہے۔طویل عرصے تک امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھا ہے،امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اسٹریٹجک تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے سبب اب یہ علاقے موت کی مارکیٹ نہیں رہے۔ اگرچہ اس آپریشن سے ہر پناہ گاہ ختم نہیں ہوئی اور نہ ہر دہشت گرد پکڑا گیا، اس کے لئے سالوں کی ضرورت ہوگی لیکن اس سے ملک کی سیکورٹی صورت حال بہتر ہو گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکستانی رہنماوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا عزم کا کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرجان مکین نے یہ بات برطانوی اخبارمیں لکھے گئے مضمون میں کہی، سینیٹرجان مک کین کاکہناتھاکہ پاکستان کے لئے امریکی امداد کی حدود اور دفاعی سازوسامان کیلئے سبسڈی کی منظور ی میں کانگریس کی ہچکچاہٹ نے دونوں حکومتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے تک امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھا ہے۔حقیقی ترقی کے حصول کے لئے امریکا کو پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی کے لئے اپنا پائیدار عزم واضح کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکی مشن آج بھی ویسا ہی ہے جیسا 2001 میں تھااوریہ بھی کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف امریکی مشن پاکستان کے تعاون کے بغیر مشکل ہے۔ اسی طرح امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اسٹریٹجک تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔جان مک کین نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکستانی رہنماوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا عزم کا کیا ہے۔سینیٹرمک کین نے لکھا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے سبب اب یہ علاقے موت کی مارکیٹ نہیں رہے۔ اگرچہ اس آپریشن سے ہر پناہ گاہ ختم نہیں ہوئی اور نہ ہر دہشت گرد پکڑا گیا، اس کے لئے سالوں کی ضرورت ہوگی لیکن اس سے ملک کی سیکورٹی صورت حال بہتر ہو گئی۔انہوں نے زوردیاکہ پاکستان کے پاس موقع ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے ان شکوک کو ختم کرے جو خطے میں بھارت،افغانستان اور امریکی فورسز کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…