احمد نگر(آئی این پی)اہم ہندو رہنما نے بھارت میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کرکے ہلچل مچادی،بھارت میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف سنگین جرائم پر کنٹرول کے لئے اسلامی قوانین کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ ہمارے معمول کے قانونی طریقہ کار پر فیصلہ آنے میں غیر ضروری طور پر طویل وقت لگ جاتا ہے اور اس سے بالواسطہ طور پر مجرموں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ واضح رہے کہ احمد نگر کے وپرڈی گاں میں 13 جولائی کو تین لوگوں نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ وحشیانہ طریقے سے ریپ کیا اور پھر اس کا قتل کر دیا۔ راج ٹھاکرے نے کہا اس طرح کے واقعات ریاست میں بگڑتی قانون اور انتظام کی صورت حال کا نتیجہ ہے۔جو بھی بچوں کے ساتھ زیادتی یا انھیں قتل کرتے ہیں انکے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دینے چاہیں۔