نیویارک(این این آئی)ایک امریکی تھنک ٹینک نے کہاہے کہ چین اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی آنا فاناً خطرناک جنگی محاذ کی طرف لے جا سکتی ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ بھارتی ملٹری سٹیبلشمنٹ کی جانب سے چین کے متنازعہ سرحد کے قریب بھاری تعداد میں فورسز ، جدید اسلحہ اور ٹینک تعینات کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ دونوں اطراف سے چھوٹی سی بھی خلاف ورزی معاملات کو الجھا سکتی ہے لہٰذا امریکہ کو چاہئے کہ اس خطرناک قدم پر نظر رکھے اورچوکس رہے تاکہ کسی بھی قسم کی جنگی کارروائی کا بروقت تدارک کیاجاسکے۔