برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے کہا ہے کہ ملک کے ہوائی اڈوں، ٹرین اسٹیشنوں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرداخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوامی مقامات کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر عوامی مقامات پر تلاشی اور پوچھ گچھ میں بھی اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جرمن سرحدوں کے قریب تلاشی کے آپریشنز میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔