بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت نے بھارتی حکام کی طرف سے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شہنوا کے صحافیوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع نہ کرنے اورانہیں ملک بدر کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز بیجنگ میں چینی حکام نے کہا کہ نئی دہلی کا یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی بھارت نے تین چینی صحافیوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع سے انکار کر دیا تھا۔ بھارت کے مطابق ان صحافیوں نے غیر قانونی طور پر تبتی مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا تھا۔ نئی دہلی کے مطابق چین ان صحافیوں کے جگہ اپنے دوسرے صحافی بھارت میں تعینات کر سکتا ہے۔