بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

’’ہے کوئی صلاح الدین ایوبی؟‘‘ بیت المقدس کیخلاف یہودی ایک بار پھر سرگرم کیا کرنے جا رہے ہیں؟

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے شمالی بیت المقدس کے بیت حنینا میں بنائی گئی یہودی کالونی’بسغات زئیو‘ میں یہودی تعمیرات پرعائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد صہیونی انتظامیہ نے جنگی بنیادوں پر وہاں پرنہ صرف تعمیرات شروع کردی ہیں بلکہ بیت حنینا کے تاریخی قبرستان اور اموی قصبے کی باقیات کو بھی وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ’بسغات زئیو‘ کالونی مشرقی بیت حنینا میں’النبی یعقوب‘ سے متصل ہونے کیساتھ ساتھ یہودی آبادیوں کو باہم ملانے والی شاہرہ پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس وقت بسغات زئیو کالونی میں 248 مکانات ہیں جن میں یہودی آباد کئے گئے ہیں۔ اس کالونی کے گردا گرد تاریخی فلسطینی قصبہ ’اموی گاؤں‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس تاریخی قصبے میں پچی کاری کی گئی عمارتیں، ایک کان اور اموی دور کی دیگر باقیات ہیں۔
صہیونی حکومت نے ان تمام باقیات اور وہاں پر موجود قبرستان کی قبروں کو بھی بیت حنینا سے باہر منتقل کرنا شروع کیا ہے۔بیت المقدس میں قبرستان کی دیکھ بحال کی ذمہ داری کمیٹی کے چیئرمین مصطفی ابو زھرہ نے بتایا کہ ہم نے بار بار صہیونی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خلافت بنو امیہ اور بنو عباس کے دور کے بنے قبرستان کو نہ چھیڑیں اور قبروں کی حرمت کا خیال رکھیں۔ مگر ہمارے مطالبات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ ایک ماہ قبل تک اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے یہاں پر مکانات کی تعمیر پرپابندی عاید کی گئی تھی مگر پابندی اٹھائے جانے کے بعد اسرائیلی حکام نے بیت حنینا سے تاریخی آثار کی منتقلی اور قبروں کو متبادلہ مقامات پرمنتقل کرنے کا مکروہ عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران قبروں کی منتقلی کی آڑ میں کئی قبروں کو زمین بوس کر دیا گیا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…