دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے اپنے جنگجووں کو مغربی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ اغوا کرنے کی ہدایت کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقٍ ایمن الظواہری نے جنگجووں پر زور دیا کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کر کے یرغمال بنائیں اور پھر مغویوں کے بدلے تنظیم کے اعلی کمانڈروں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔القاعدہ سربراہ کے بیان کا انکشاف انٹرنیٹ پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی ایک ویب سائٹ “سائٹ” کی جانب سے کیا گیا ہے۔الظواہری کی جانب سے جاری کی گئی صوتی ریکارڈنگ میں دنیا بھر میں “ہر مسلمان اور ہر مجاہد”کیلئے پیغام دیا ہے کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کریں یہاں تک کہ صلیبیوں،مرتدعناصر اوراسلام کے دشمنوں کی جیلوں میں قید آخری مسلمان مرد اور عورت کو آزاد کرا لیا جائے۔آزاد ذرائع سے اس صوتی ریکارڈنگ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔