ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

چین نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کر دی

datetime 25  جولائی  2016 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مذہبی انتہاء پسندی کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے اپنے ممالک میں اس کو روکیں،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چین کے شمال مغربی شہر ارمقی میں اسلام اور دہشت گردی کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی جس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان سے مندوبین شریک ہوئے۔کانفرنس میں شریک مذہبی رہنماؤں، علماء کرام اور حکومتی عمال کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے انسداد کے لیے مسلمانوں کو مذہبی شدت پسندی کے رجحان کے خلاف مزاحمت کرنی ہو گی اور دہشت گردی کی مذمت کرنی ہو گی۔اس کانفرنس کا اہتمام چین کی اسلامک ایسوسی ایشن اور مذہبی کلچر کمیونیکیشن ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔چائنہ اسلامک ایسوسی ایشن کے چیئرمین چن گوانگ یوآن کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات ہمیں مذہبی شدت پسند کے خلاف مزاحمت کرنے کی تلقین کرتی ہیں اور میانہ رونہ مسلمانوں کے روزمرہ کے رویوں میں لازمی قرار دی گئی ہے۔ ریاستی انتظامیہ برائے مذہبی امور کے ڈائریکٹر وینگ ڑاو این کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور شدت پسندی کے خلاف علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ اس کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ڑن جیانگ ریجنل گورنمنٹ کے چیئرمین شہرت ذاکر کا کہنا تھا کہ ڑن جیانگ میں کئی نسلوں کے لوگ آباد ہیں۔ یہ سب دہشت گردی سے متاثر رہ چکے ہیں۔ اس تلخ تجربے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر مذہبی شدت پسند کے خلاف کام کیا اور علاقے میں سماجی استحکام لانے میں کامیاب ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…