بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

افغان صدر اشرف غنی کے الزامات،افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نے تمام باتوں کادوٹوک جواب دیدیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آئی این پی ) افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کی کوئی مدد نہیں کر رہا بلکہ ہم تو طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں افغانوں کو مکمل آزادی ہے، ملا اختر منصور کو پاسپورٹ کی فراہمی میں ریاست پاکستان کسی صورت ملوث نہیں تھی،افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار پاکستان ہے ، پاکستان کے خلاف بد گمانیوں کے باوجود افغانستان کو برادر اسلامی ملک سمجھتے ہیں ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار پاکستان ہے ۔ پاکستان کے خلاف بد گمانیوں کے باوجود افغانستان کو برادر اسلامی ملک سمجھتے ہیں ۔ سید ابرار حسین نے کہا کہ جھگڑا افغانستان حکومت اور طالبان کا اپنا ہے پاکستان کا کردار صرف سہولت کار کا ہے ۔ پاکستان افغان طالبان کی کوئی مدد نہیں کر رہا بلکہ ہم تو طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغانوں کو مکمل آزادی ہے ۔ ملا اختر منصور کو پاسپورٹ کی فراہمی میں ریاست پاکستان کسی صورت ملوث نہیں تھی ۔ افغان حکومت بیک وقت طالبان سے مذاکرات اور ان کے خلاف کارروائی بھی چاہتی ہے جب کہ افغان حکومت کی طرف سے ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کے بظاہر کوئی ثبوت نہیں ملے ۔ سید ابرار حسین نے کہا کہ عمر منصور عرف نرے افغان فورسز نہیں بلکہ امریکی حملے میں مارا گیا۔افغان حکومت کے کہنے پر پاکستان نے کئی طالبان رہنما رہا کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو میں بریفنگ دی گئی ۔ طالبان رہنما ملا عمر کی وفات کی خبر پاکستان نے افشاء نہیں کی تھی ان کی وفات کی خبر بہت سی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو تھی ۔ افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرکاری بیانات تعاون کی فضاء کو خراب کر رہے ہیں ۔ پاکستان افغانستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…