کابل(این این آئی)افغان انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بتایاہے کہ کابل میں کیاگیا حملہ داعش کی ایک کارروائی تھی ،ایسے حملے کی پہلے سے اطلاع تھی اورہم نے مرکزی حکومت کو اس سے آگاہ بھی کیاتھا،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان خفیہ ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش کے ابو علی نامی کمانڈر نے ننگرہار صوبے سے تین حملہ آوروں کو بھیجا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہم مرکزی حکومت کو معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں تاہم سیکورٹی فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے ،دولتِ اسلامیہ مشرقی افغانستان میں سرگرم ہے لیکن اس سے پہلے کابل میں ہونے والے کسی حملے کی ذمہ داری اس نے قبول نہیں کی تھی۔