تل ابیب(این این آئی)سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود ،اہم ترین سعودی شخصیت اسرائیل پہنچ گئی،عالمی سطح پر بڑی ہلچل،اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایک سابق سعودی جنرل انوراشقی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں اور عموما دونوں ممالک کے حکام عوامی سطح پر ملنے سے اجتناب برتتے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سابق سعودی جنرل انور اشقی نے یروشلم کے ایک ہوٹل میں اعلیٰ اسرائیلی سفارت کار ڈور گولڈ سے ملاقات کی۔ اشقی جدہ میں ایک تھنک ٹھیک کے سربراہ ہیں، تاہم ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے سعودی حکمرانوں کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔