بیجنگ (آئی این پی) حکام کے مطابق چین کے شمالی اور وسطی حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد کم از کم 150ہو گئی ہے اور بیسوں لاپتہ ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ،سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے صوبہ ہیبی اور ہینان میں ہزار مکان تباہ ہو گئے جبکہ فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ صوبہ ہیبی کے حکام کے مطابق 144افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 111لاپتہ ہیں جبکہ 53ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق بہت سارے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور مواصلاتی اور آمد ورفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 50ہزار ہیکٹر رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا جبکہ کل نقصان کا تخمینہ تین ارب ڈالر لگا یا گیا ہے ۔