جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

صدر نے 1000 سے زیادہ اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک ہزار سے زیادہ نجی اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور ناکام فوجی بغاوت سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو کسی فرد الزام کے بغیر زیر حراست رکھنے کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق صدر ایردوآن کے دستخطوں سے ہفتے کے روز جاری کردہ اس حکم کے تحت حکومت کو گولن تحریک سے مشتبہ تعلق کے الزام میں 1043 نجی اسکولوں ،1229 خیراتی اداروں اور فاؤنڈیشنوں،19 ٹریڈ یونینوں،15 جامعات اور 35 میڈیکل اداروں کو بند کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔صدر ایردوآن نے مشتبہ افراد کو تفتیش کی غرض سے زیادہ سے زیادہ 30روز تک زیر حراست رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔اس سے پہلے مشتبہ افراد کو زیادہ سے زیادہ 4 روز تک زیر حراست رکھا جاسکتا تھا۔اس مدت میں توسیع کا مقصد ناکامی فوجی بغاوت میں ملوّث افراد کے خلاف تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔پارلیمان میں اب بھی اس حکم نامے کی منظوری ضروری ہے۔تاہم اب اس کے لیے صرف سادہ اکثریت درکار ہوگی اور پارلیمان میں حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی (آق) کو سادہ اکثریت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…