لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں، آئی ایس پی او ونٹر 5تا8فروری 2017ء کو جرمنی میں منعقد ہو گی ۔چار روز نمائش میں کھیلوں کا سامان اور کھیلوں کے ملبوسات(اسٹائل اور فیشن ،عام زیب تن کئے جانے والے اور آؤٹ ڈور سر گرمیوں کیلئے )، مارشل آرٹس ، دستانے وغیرہ کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ اتھارٹی کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8اگست مقرر ہے۔