بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

معین خان کاکیسینو جانا معمہ بن گیا

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم شکستوں پر شکستیں کھائے جا رہی ہے‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک ہار ورلڈ کپ سے باہر کر دے گی مگر اس سب کو بھول کر پاکستانی میڈیا میں ایک اور بات معمہ بنی ہوئی ہے اور وہ ہے معین خان کا کیسینو میں جانا، چیف سلیکٹر معین خان کا جوئے خانے میں گئے ہیں یا نہیں یہ بات ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی کی باز پرس پر چیف سلیکٹر نے بورڈ کو ہی ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے معین خان سے پوچھا کہ ”رات کہاں گزاری؟ جوا خانے کیا کرنے گئے“معین خان نے الٹا ٹوپی پی سی بی کے سرپرڈال دی۔ چیف سلیکٹر بولے”پی سی بی نے ہی کھلاڑیوں کو چیک کرنے جواءخانے بھیجا تھا“۔ادھر بورڈ آفیشلز کہتے ہیں کھلاڑیوں کو چیک کرنا سیکورٹی آفیسرکاکام ہے، چیف سلیکٹرکانہیں۔ معین خان کے اس معصومانہ جواب نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے کہ میں خودکیسینو نہیں گیا بلکہ بھیجا گیا ہوں‘ اب کون سچا ہے اور کون جھوٹا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن ایک بات طے ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہرورلڈ کپ میں کوئی نہ کوئی سکینڈل ضرور جڑ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…