بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت بار ے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 4  جولائی  2016 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت بھارت کے شہریوں سے زیادہ ہوگئی۔سوئس بینکوں میں زیادہ رقم رکھنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت 61 ویں سے 75 ویں نمبر پر چلا گیا ٗ برطانیہ اب بھی سرِفہرست ہے۔گزشتہ برس تک بھارت عالمی درجہ بندی میں 61 ویں پوزیشن پر تھا ٗ2007 تک یہ سوئس بینکوں میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے 50 ممالک میں شامل تھا۔2004 میں تو بھارت 37 ویں نمبر پر پہنچ گیا تھا تاہم اب اس کے شہریوں کی سوئس بینکوں میں موجود رقم مسلسل کم ہورہی ہے۔سوئٹزرلینڈ کے مرکزی بینک (سوئس نیشنل بینک) کی جانب سے جارہ کردہ سوئس بینکوں کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر سوئس بینک میں موجود غیر ملکیوں کی دولت میں 4 فیصد تک کمی آئی ہے اور 2015 کے آخر تک اس کا مجموعی حجم 14 کھرب 20 ارب سوئس فرانکس ہوگیا ہے۔پاکستانی شہریوں کے تقریباً 1.5 ارب سوئس فرانکس سوئس بینکوں میں موجود ہیں اور اس اعتبار سے پاکستان کا 69 واں نمبر ہے۔
برطانیہ سوئس بینکوں میں سب سے زیادہ رقم رکھنے والا ملک برقرار ہے جس کے تقریباً 350 ارب سوئس فرانکس وہاں موجود ہیں اور یہ سوئس بینکوں میں موجود مجموعی غیر ملکی دولت کا 25 فیصد بنتا ہے۔امریکہ کا دوسرا نمبر ہے اور اس کے تقریباً 196 ارب فرانکس یا 14 فیصد سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔سوئس بینکوں میں زیادہ اثاثے رکھنے والے ممالک کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں ویسٹ انڈیز، جرمنی، بہاماس، فرانس، لگسمبرگ، ہانگ کانگ اور پاناما شامل ہیں۔سوئس بینکوں میں بھارت کے صرف 1.2 ارب سوئس فرانکس موجود ہیں جو وہاں موجود کل بیرونی دولت کا 0.1 فیصد بھی نہیں اور یہ بھارت کی سوئس بینکوں میں موجود 1996 کے بعد سے کم ترین رقم ہے۔برکس گروپ میں شامل تمام ممالک سے موازنہ کیا جائے تو بھارت کے سب سے کم پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں ٗ
روس 17.6 ارب کے ساتھ 17 ویں، چین 7.4 ارب کے ساتھ 28 ویں، برازیل 4.8 ارب کے ساتھ 37 ویں اور جنوبی افریقہ 2.2 ارب سوئس فرانکس کے ساتھ 60 ویں نمبر پر ہے۔سوئس بینکوں میں بھارت سے زیادہ رقم رکھنے والے دیگر ممالک میں ماریشس، قازقستان، ایران، چلی، انگولا، فلپائن، انڈونیشیا اور میکسیکو شامل ہیں۔ٹیکس جنت کہلانے والے ممالک بھی بھارت سے اوپر ہیں جن میں جرسی، کے مین آئی لینڈ، قبرص، مارشل جزائر، برمودا، بیلیز، جبل الطارق، سیچیلیس، سینٹ ونسینٹ، آئل آف مین اور گریناڈائنز شامل ہیں۔آف شور فنانشل سینٹرز کے مجموعی طور پر سوئس بینکوں میں 378 ارب سوئس فرانکس موجود ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک کے 207 ارب فرانکس اور ترقی یافتہ ممالک کا حجم اس سے کہیں زیادہ ہے ٗ1996 سے 2007 کے دوران ہندوستان ٹاپ 50 ممالک میں شامل تھا تاہم اس کے بعد بتدریج سوئس بینکوں میں موجود ہندوستانی شہریوں کی رقم میں کمی آنے لگی، 2008 میں ہندوستان 55 ویں، 2009 میں 59 ویں، 2012میں 71 ویں اور 2013 میں پھر 58 ویں نمبر پر آگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…